loader image

چشمے کی صفائی — نظر کی حفاظت

چشمہ نیا ہو یا پرانا، خیال ایک جیسا ہونا چاہیے۔جب آپ نیا چشمہ لیتے ہیں تو ہم اس کے ساتھ صفائی کا خاص کپڑا اور گلاس کلینر لیکوڈ بھی دیتے ہیں، اور شروع میں آپ پوری احتیاط کرتے ہیں۔ نرمی سے صاف کرنا اور مخصوص کپڑا استعمال کرنا سب کچھ درست ہوتا ہے۔لیکن کچھ دن گزرنے کے بعد یہی چشمہ بنیان، قمیض کے دامن، رومال یا کسی بھی عام کپڑے سے صاف کیا جانے لگتا ہے، اور پھر شکایت آتی ہے کہ لینس جلدی خراب ہو گئے۔حقیقت یہ ہے کہ لینس نہایت نازک ہوتے ہیں۔ عام کپڑے کے ریشے ان پر باریک خراشیں ڈال دیتے ہیں جو آہستہ آہستہ نظر کو متاثر کرتی ہیں۔ہمیشہ دیا گیا مائیکرو فائبر کپڑا استعمال کریں، کلیننگ لیکوڈ سے صفائی کریں، اور خشک یا کھردرے کپڑے سے صفائی سے پرہیز کریں۔چشمہ صرف پہننے کی چیز نہیں، اسے صحیح طریقے سے سنبھالنا بھی ضروری ہے۔ اپنی نظر کی حفاظت کریں، کیونکہ نظر قیمتی ہے۔Rida Optical

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart
⭐ Reviews ⭐