loader image

عینک کا انتخاب چہرے کے مطابق

عینک کا استعمال نظر کی کمزوری کے علاوہ اپنے فیشن
سینس  کے اظہار اور چہرے کی دلکشی بڑھانے کے لئے بھی کیا جاتا ہے  ۔ چشمے کا صحیح انتخاب چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کا سبب بنتا ہے ۔ اس کے لیے چہرے کی بناوٹ کومدنظررکھتے ہوئے فریم خریدنا ضروری ہے ۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ اپنے چہرے سے بڑا فریم نہ خریدیں اور نہ ہی بغیر کناروں والا فریم استعمال کریں ۔ آگر آپ کا چہرہ گول ہے تو آپ چوکور فریم والی عینک استعمال کریں ۔ اگر آپ نے گول چہرے کے ساتھ گول چشمہ لگا لیا تو آپ کا چہرہ کسی فٹبال کا سا تاثر پیش کرے گا ۔ چوکور چہرے کے لئے بیضوی شکل کا فریم استعمال کریں ۔ اور اگر آپ کا چہرہ کتابی ہے تو آپ ہر طرح کا فریم استعمال کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کی دونوں آنکھوں کے درمیان فاصلہ کم ہے تو اس صورت میں ہلکے رنگ کے فریم کا انتخاب کریں ۔ فریم کے انتخاب میں چہرے کی شیپ کے ساتھ ساتھ اپنے ہیئر اسٹائل کو بھی مدنظر رکھیں ۔ سنہرے بالوں والی خواتین کو نیلے ، سبز اور گلابی رنگ کے فریم استعمال کرنے چاہیے ۔ فریم کے انتخاب میں چہرے کے نقوش کو مد نظر رکھنا بھی ضروری ہے ۔ وہ افراد جن کی ناک لمبی ہو انہیں چاہیے کہ نچلے پل والا چشمہ لگائیں ۔ چھوٹی ناک کے لیے لمبے پل والا چشمہ استعمال کریں جبکہ چپٹی ناک کے لیے گہرے رنگ کے پل کا چشمہ بھلا لگتا ہے ۔ اس سے ناک کے چپٹے پن کا احساس کم ہو جاتا ہے اور چہرے کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart
⭐ Reviews ⭐